حیدرآباد۔8۔دسمبر (اعتماد نیوز) سابق ریاستی وزیر شنکر راؤ نے آج اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی کے مندر کی تعمیر سے متعلق سونیا گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ کے عوام کے منشا کو ملحوظ رکھتے ہوئے سونیا گاندھی نے تشکیل تلنگانہ کا فیصلہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سونیا گاندھی کے خاندان کے وفادار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل ایک
خوشی کا موقع ہے جسکی وجہ سے انہوں نے اس مندر کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندر کے لئے انہوں نے اپنے نو ایکڑ اراضی کو وقف کی ہے۔ انہوں نے اس جگہ کا نام ‘‘‘سونیا گاندھی شانتی ونم ‘‘ رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس لئے تعمیر کیا گیا تاکہ لوگ سونیا گاندھی کی بطور شکریہ پوجا کریں ۔ واضح رہے کہ بنگلور ہائی وے پر زیر تعمیر اس مندر کو سونیا گاندھی کے سالگرہ کے موقع پر 9دسمبر کو اسکا آغاز کیا گیا۔